جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے پہلے چیمبر ورک پر چلے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے پہلے چیمبر ورک پر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے جب کہ فائز عیسیٰ کے چیمبر ورک پر جانے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے اور نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔

دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 25 اکتوبر سے بیرون ملک دوروں پر روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف جمعہ 25 اکتوبر کو لاہور سے 5 ملک کے دوروں کے لئے روانہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے دورے کریں گے،صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter