جمعہ, 25 اپریل , 2025

چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچے کو نکال لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، کہوٹہ میں چٹان کے سوراخ میں پھنسے بچے کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو ریسکیو اہلکار، پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے سوراخ سے نکالا گیا اور بچے کی حالت بہتر ہے۔

latest urdu news

پتھر میں پھنسے بچے نے نیشنل میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بتایا کہ میں کل اپنی بکریاں لے کر یہاں آیا تھا اور مجھے اس سوراخ کا علم نہیں تھا، میں گزشتہ روز 11 بجے پتھر میں پھنس گیا تھا۔

بچے کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار کل شام کو پہنچے تھے اور رات بھر میرے ساتھ ہی موجود رہے، اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور بہتر طریقے سے چل سکتا ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی۔

امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ کی کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی۔

سکھ یاتروں کو حسن ابدال، ننکانہ صاحب اور کرتاپور سمیت کسی بھی جگہ جانے کی اجازت ہو گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter