جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

لاہور، احتساب عدالت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

latest urdu news

لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل مختار رانجھا نے پرویز الہٰی کی 1 روزہ حاضری معافی کی استدعا کی، درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، عدالت 1  روزہ حاضری سے استثنیٰ دینے کا حکم دے۔

لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کرنے والوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں، اب اس میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں رہی، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اسکے سہولت کار کون تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter