جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شجاعت حسین کی سیاست پر عمل پیرا، انتقام ہماری سیاست کا حصہ نہیں: چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی رواداری اور عزت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور کبھی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابقہ دورِ حکومت میں بے پناہ کرپشن ہوئی، تبادلوں کے لیے پیسے لیے گئے اور یونیورسٹیوں کے چارٹر 15، 15 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے، جس کا احتساب ضروری ہے۔

latest urdu news

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ جب انہوں نے وزارت صنعت و تجارت کا قلمدان سنبھالا تو صنعتی مراکز میں پراپرٹی مافیا سرگرم تھا۔ تاہم، انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹس کو مافیا سے پاک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ کرپشن کا خاتمہ اور صنعتوں کی ترقی ممکن بنائی جاسکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter