جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ مسلم لیگ ق کے صدر منتخب، پارٹی عہدوں پر نئی تقرریاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین کو بلامقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

یہ انتخابات مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران منعقد کیے گئے، جس میں ملک کے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے پارٹی اراکین نے شرکت کی۔

latest urdu news

دیگر تقرریوں میں چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر، چوہدری شافع حسین کو مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے اور ہمیں خدمت کی سیاست اپنانی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت ملک کی بقا کی ضامن بھی بنے گی، انہوں نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ پارٹی کو منظم، متحرک اور مستحکم بنائیں، اور منافقت و تکبر سے گریز کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter