جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شافع کے ڈرائیور کا بیٹا عمیر طارق قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے ڈرائیور حاجی طارق کے اکلوتے بیٹے کو چناب پل پر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 اگست کو مقتول کی شادی ہونا تھی۔ نامعلوم افراد کی موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیرسکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔

latest urdu news

جاں بحق ہونے والے عمیر طارق کا تعلق گجرات کے گاؤں ملکووالہ سے بتایا جا رہا ہے۔

عمیر طارق نامی سکیورٹی اسسٹنٹ کو دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے بعد نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ بیلہ جی ٹی روڈ پر یہ افسوسناک واقع پیش آیا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter