جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری شافع حسین کی کینیڈین وفد سے ملاقات، تجارتی تعاون کے فروغ پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا بیسڈ کمپنی ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز کے وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت چئیرمن گروپ رانا محمد تنویر کر رہے تھے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی، الیکٹرک وہیکلز، جدید زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کینیڈا کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

latest urdu news

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا بیسڈ کمپنی ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز کے وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت چئیرمن گروپ رانا محمد تنویر کر رہے تھے۔

ملاقات میں اگلے سال جولائی میں کینیڈا میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ فیئر پر بات چیت ہوئی، وفد کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو ورلڈ ٹریڈ فیئر میں شرکت کی دعوت دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے سولر انرجی، الیکٹرک وہیکلز، جدید زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

پنجاب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں کینیڈا کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے تجارتی تعاون کے فروغ کیلئے عوام کی سطح کے رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اگلے سال کینیڈا میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ فیئر میں شرکت کرے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter