جمعہ, 25 اپریل , 2025

چوہدری الیاس کس بڑی شخصیت کے ساتھ ڈیل کر کے ق لیگ میں شامل ہوئے؟ چوہدری عابد رضا کا بڑا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری الیاس کس بڑی شخصیت کے ساتھ ڈیل کر کے ق لیگ میں شامل ہوئے؟ چوہدری عابد رضا کا بڑا انکشاف

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری عابد رضا کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے چوہدری الیاس کے ساتھ معاملات طے کیے جا چکے تھے کہ انہوں نے (ق) لیگ میں ہی جانا ہے۔

latest urdu news

چوہدری عابد رضا نے سینئر صحافی کوانٹر ویو دیتے ہوئے انکشافات کیے کہ سابقہ سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر راشد کے ساتھ چوہدری الیاس کی ڈیل ہوئی ،جس میں پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے خاموش ووٹر کواستعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد چوہدری الیاس کو گوجرانوالہ بلایا گیا جہاں انہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کی ،مجھے الیکشن کے نتائج پر کالز میں کہا گیا کہ آپ 25 ہزار کی لیڈ سے ہار چکے ہیں شور نہ مچائیں ۔

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دے کر چوہدری الیاس کی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا لیٹر حاصل کیا اورمیڈیا کو دے دیا جس کے بعد بھی چوہدری الیاس پھر مجھے جھوٹا کہتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چوہدری الیاس کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہ گہری کھائی میں گریں گے لیکن وہ یہ کہتے تھے کہ یہ میرے اسمبلی میں جانے کی وجہ یہ سب الزامات لگا رہے ہیں ۔سیاست میں دوستی یا مخالفت ہوتی اس کے درمیان کا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔

ان کا کہناتھا کہ چوہدری الیاس سیاست اور دماغ سے فارغ آدمی ہے،ق لیگ کو ڈکلیریشن دینے کے بعد یہ پی ٹی آئی کی نشستوں پر بیٹھے رہے، یہ پی ٹی آئی کو دھوکہ دیتے رہے لیکن پھر بھی پارٹی ان کو ساتھ لیکر چلتی رہی ۔

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ جب معاملہ کھل کر سامنے آیا آئینی ترمیم میں تو سب کو چوہدری الیاس کی حقیقت کا پتا چل گیا، یہ اپنی پریس کانفرنس میں الزامات پر قرآن پاک کی قسمیں کھانے کی باتیں کیا کرتےتھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter