جمعہ, 25 اپریل , 2025

چودھری سالک حسین سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ثقافتی سفارت کاری میں کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کھلاڑی بین الثقافتی مکالمے اور کمیونٹی کی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے سپانسرشپ حج سکیم میں مزید سہولتیں اور آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سمندر پار پاکستانی پاکستان کے ساتھ بہت گہری محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی ٹوورازم کے فروغ کے لئے بہت مواقع موجود ہیں، سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter