ضلعی انتظامیہ گجرات اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے “چناب میراتھن 2025” کا انعقاد 12 اپریل 2025 کو کیا جا رہا ہے۔
گجرات: ضلعی انتظامیہ گجرات اور حکومتِ پنجاب کے اشتراک سے ایک منفرد اور ولولہ انگیز ایونٹ "چناب میراتھن 2025” کا انعقاد 12 اپریل 2025 کو کیا جا رہا ہے۔ اس میراتھن کا مقصد صرف ایک دوڑ کا انعقاد نہیں بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا، عوام میں اتحاد، ہم آہنگی اور سماجی شعور بیدار کرنا ہے۔
یہ ایونٹ "گجرات کھیلتا پنجاب” کے وژن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا پیغام ہے:
"دل کے ساتھ دوڑو، امید کے لیے دوڑو!”
تاریخی جی ٹی روڈ گجرات پر واقع کٹھالہ گراؤنڈ سے رمتالائی چوک تک ہونے والی اس میراتھن میں ہزاروں شہری جوش و جذبے سے شرکت کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے گجرات کو ایک صحت مند، مثبت اور متحد ضلع کے طور پر دنیا کے سامنے لائیں۔ ان کا کہنا تھا:
"یہ میراتھن ہر فرد کے لیے ہے۔ چاہے وہ ایک پیشہ ور ایتھلیٹ ہو یا عام شہری، ہر شخص کو موقع ہے کہ وہ تاریخ کا حصہ بنے، دلوں کو جوڑے، اور امید کی ایک نئی راہ ہموار کرے۔”
تاریخ: 12 اپریل 2025
مقام: کٹھالہ گراؤنڈ تا رمتالائی چوک، گجرات
دوڑ میں رجسٹریشن کے لیے لنک: https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeis2kWqjqVSP1LpIqlMsivasar24LBn6fE6DAcNy96o7azMQ/viewform?pli=1