بےسُری گائیکی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے نیا گانا ریلیز کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے ایک بار پھر نیا گانا ریلیز کر دیا، اور اس بار انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے چھّیاں چھّیاں کو اپنی آواز میں پیش کیا۔
چاہت فتح علی خان کی بےسُری گائیکی کی وجہ سے یہ گانا سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس پر صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل دینا شروع کر دیا۔ کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے، یہاں تک کہ بعض نے شاہ رخ خان سے مطالبہ کیا کہ وہ چاہت فتح علی خان پر مقدمہ کریں۔
سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا، "کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہو جائیں۔”
ایک اور صارف نے کہا، "اس گانے کے رائٹر کو اپنے بول چوری کرنے پر چاہت فتح علی خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔”
جبکہ ایک ناراض صارف نے لکھا، "مجھے افسوس ہے کہ میں سن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی!”
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان اس سے پہلے بدو بدی گانے کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
View this post on Instagram