جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ڈی ایم اے نے رمضان میں متوقع بارشوں کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران متوقع بارشوں کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter