جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

latest urdu news

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، بیرسٹر گوہر، سردار مصروف، فلک ناز، انصر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter