ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق جنیوا میں ایک بین الاقوامی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

latest urdu news

ثانیہ نشتر نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے، اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے استعفے پر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، چیئرمین سینیٹ نے استعفیٰ کی تصدیق کے لئے لیگل ونگ سے رائے طلب کی ہے کیونکہ مستعفی ہونے کے لئے سینیٹر کا خود چیئرمین سینیٹ کے سامنے پیش ہونا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہیں، جن میں انہوں نے احساس پروگرام، کورونا ریلیف پیکج، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر قابل قدر خدمات انجام دیں۔ 2021ء میں وہ خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئیں اور پی ٹی آئی کی جانب سے نمایاں کردار ادا کرتی رہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے زیادہ تر وقت بیرون ممالک گزارا اور اب انہوں نے جنیوا میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter