چارسدہ، مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا لیکن آج وہ بھاگ گئے۔
مرکزی صدر اے این پی و سینیٹر ایمل ولی خان کا شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران یہ کہنا تھا کہ اسٹیٹ نے بار بار میرا راستہ روکا تاکہ پارلیمان نہ پہنچ سکوں، ہمارے 2 سینیٹرز پارلیمان کے باقی تمام سینیٹرز پر بھاری ہیں۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ اے این پی ختم ہوگئی، خدائی خدمت گاروں کے ہوتے ہوئے کسی کا باپ اے این پی ختم نہیں کر سکتا، پچھلے 11 برسوں سے ہمیں ہرایا جا رہا ہے۔
مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ میں نے سینیٹ میں تحریک انصاف کو انتخابی آڈٹ کا چیلنج دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے چیلنج قبول کیاگیا آج بھاگ گئے، آج ہمارا صوبہ تقریبا 1800 ارب کا مقروض ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر صوبہ 28 سو ارب کا مقروض ہوگا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ انتخابی حلقے کھول دئیے جائیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہو چکا ہے، انتخابات کے 3 ماہ بعد ہم باجوڑ کی سیٹ جیت چکے ہیں۔