جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتساب عدالت کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی۔ فیصلے کے مطابق عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔

latest urdu news

تحریک انصاف کی مذمت اور ردعمل

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے نواز شریف کے بیٹوں کے لندن کی جائیدادوں پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ ملک کے ایماندار لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے فیصلے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ القادر یونیورسٹی جیسے ادارے، جو نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ پڑھانے کے لیے قائم کیے گئے، کو سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عمران خان کی نیت اور مقصد کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے ادارے بنانے والے شخص کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف اپنی قانونی حکمت عملی کا عندیہ دیتے ہوئے عوام سے انصاف کے لیے حمایت طلب کی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter