جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی میں مس انڈر سٹیڈنگ چلتی رہتی ہے،علی محمد خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات اور غلط فہمیاں موجود ہیں، جو وقتاً فوقتاً سر اٹھاتی رہتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی اقتدار کی لڑائی نہیں بلکہ اندرونی اختلافات ہیں، جنہیں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ جیسی قیادت دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے داخلی معاملات کو عوامی سطح پر زیرِ بحث نہیں لانا چاہیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے حوالے سے علی محمد خان نے وضاحت کی کہ پارٹی کی جانب سے کسی قسم کی احتجاجی کال نہیں دی گئی، اور جب کوئی اجتماعی فیصلہ سامنے آئے گا، تب ہی احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب پشاور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے نااہل حکومتی قیادت ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter