جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی میں ایک نہیں بہت دھڑے ہیں، جنید اکبر کا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں ایک نہیں بہت سے دھڑے موجود ہیں،پی ٹی آئی رہنما کا تہلکہ خیر اعتراف سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیوں کی خبریں کافی ٹائم سے زیرگردش ہیں تاہم صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک نہیں بلکہ بہت سے دھڑے موجود ہیں۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہناتھا کہ تحریک انصاف میں صرف بانی پی ٹی آئی اور ان کے ورکرز ہیں، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ ہی سب سے آگے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب چھوڑ کر چلے گئے ہیں، پارٹی میں کوئی بڑا نام نہیں رہ گیا سب ہمارے جیسے ہی عام لوگ ہیں۔

لوگ کیوں نہیں نکل رہے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ کیوں نہیں نکل رہے یہ سوال پنجاب کی قیادت سے پوچھا جائے،جبکہ خیبر پختونخوا سے تو آج بھی لوگ نکل رہے ہیں تاہم ہمارے ورکرزکو ڈرایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter