جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی احتجاج: 5 کارکنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 5 کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشتگری عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

latest urdu news

درخواست گزاروں کے وکلا کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اسی مقدمے میں بیشتر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔ ملزمان سے کوئی برآمدگی بھی نہیں ہوئی، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرے۔

عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کی ضمانتیں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں، ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter