42
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دے دیا۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے دسمبر 2024 میں ہی اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا تھا، اور ان کی مدتِ ملازمت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد مکمل ہوئی۔
سمیع الحسن برنی 13 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل، وہ 2002 سے 2004 تک توقیر ضیاء کے دور میں پی سی بی کے جنرل مینجر میڈیا بھی رہے۔ 2019 میں انہوں نے ایک بار پھر پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔
سمیع الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی اور وہ مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط برقرار رکھیں گے۔