جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی سی بی سے اختلافات، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم گیری کرسٹن کی جانب سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے اختلافات کی وجہ سے گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے درمیان معاملات خراب ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس اور سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلاف ہوئے تھے، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق گیری کرسٹن 1 مہینہ چھٹیاں جبکہ 11 مہینے پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے پابند ہیں لیکن گیری کرسٹن صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کی جانب سے سپورٹ سٹاف میں ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگی گئی، وضاحت نہ دینے کی صورت میں گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دی، گیری کرسٹن سپورٹ سٹاف میں فیورٹ افراد کو شامل کرنے پر بضد تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter