جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، شائقین پرجوش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین کرکٹ کی صبر کی گھڑیان ختم ہونے کو ہیں کیوں کہ پی ایس ایل 10 کے مقابلے شروع ہونے میں چند ہی لمحے باقی ہیں۔

شائقین کرکٹ کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دلچسپ مقابلے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

latest urdu news

تقریب میں معروف گلوکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے، جب کہ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل روٹس پر ٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گی اور 300 سے زائد اہلکاروں کو ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد تک آمد و رفت بند رہے گی، جب کہ ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ بلیو ایریا جانے والوں کے لیے ایچ-ایٹ انڈرپاس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے آئی جے پی روڈ اور سروس روڈ کا استعمال کریں، جب کہ بری امام جانے والوں کے لیے نادرا چوک کی راہ تجویز کی گئی ہے۔

شائقین کرکٹ کو وقت سے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter