جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ایس ایل 10کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر (یعنی تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) دیے جائیں گے۔

latest urdu news

پی ایس ایل 10 کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور 34 میچوں پر مشتمل ہوگا، جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز کھیلے جائیں گے جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کو شائقین کرکٹ کا بے صبری سے انتظار ہے اور یہ ایونٹ ایک بار پھر کھیل، جوش اور جذبے کا بہترین امتزاج پیش کرے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter