جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، عبدالعلیم خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔

وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امر ہے۔

latest urdu news

پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، اب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے قومی ایئرلائن میں سفر کر سکیں گے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی خوشخبری ملے گی، پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے، اب تیزی سے مراحل طے ہوں گے، پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم، پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کریں گے، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچیں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کے بعد "انویسٹرز” کے لئے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پر کشش ہو جائے گی، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter