28 حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا گیا ہے جسے پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا گیا ہے جسے پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا۔
حکومت نے اپنی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کرکے پرکشش آفرز کی ہیں تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام پیشکش مسترد کردی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے نہروں کے معاملے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت سے سی ای سی بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈنگ کی آفرزکی گئی جبکہ سکھر موٹر وے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے ساتھ حکومت نے پیپلز پارٹی کوسندھ، بلوچستان کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں لینے کی آفر بھی کی گئی۔