جمعہ, 25 اپریل , 2025

پیدائش سے پہلے بیٹی کو ’کالا‘ کہنے پر اداکارہ ارمینہ خان انسٹاگرام صارف پربرہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیدائش سے پہلے بیٹی کو ’کالا‘ کہنے پر اداکارہ ارمینہ خان انسٹاگرام صارف پر برہم ہو گیئں۔

مشہور اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ کوئی دکھاوا نہیں کر رہی لیکن ان کی بیٹی اسی طرح پیدا ہوئی ہے صرف اتنا بتا رہی ہوں مگر آپ کا تبصرہ میری پسند پر سوال اُٹھا رہا ہے جو کہ مجھے پسند نہیں۔

latest urdu news

یہ بات یہاں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اداکارہ نے اس تبصرے کا اسکرین شارٹ اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ درحقیقت سیاہ رنگت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اس طرح کا تبصرہ کرنا انتہائی غیر مناسب رویہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بے شک یہ تبصرہ پُرانہ ہے مگر میری نظر سے یہ ابھی گزرا ہے، اولاد نعمت ہوتی ہے اور ہر کسی کو صحت مند اولاد کے لیے دعا کرنی چاہئے اور یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ان کے بچے کالے ہوں گے یا گورے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آپ کسی کی بھی اولاد کے بارے میں پہلے سے یہ گمان نہیں کرسکتے کہ وہ کیسی رنگت لیکر پیدا ہوں گے۔

میری بیٹی کی رنگت میرے مقابلے زیادہ گوری ہے۔ مجھے دکھاوا کرنے کا بالکل شوق نہیں لیکن اگر میری بیٹی کی رنگت گندمی یا سیاہ بھی ہوتی تو اس کے لیے میری محبت کم نہیں ہونی تھی اور کسی بھی ماں کی محبت اپنے بچوں سے رنگت کی بنیاد پر کم یا زیادہ نہیں ہوتی۔

ارمینہ خان نے نہ صرف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ماضی میں کئے گئے کمنٹ کا جواب دیا بلکہ اس کا اسکرین شارٹ انسٹااسٹوری میں بھی شیئرکر دیا۔پیدائش سے پہلے بیٹی کو ’کالا‘ کہنے پر اداکارہ ارمینہ خان انسٹاگرام صارف پربرہم

صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے جواب دیا اور بتایا کہ ان کی بیٹی کی رنگت اُجلی گوری، بال سُنہرے اور آنکھیں سرمائی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تبصرہ ایک سوشل میڈیا صارف نے ان کی شادی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر پر کمنٹ میں کیا تھا۔

[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter