92
لاہور پولیس نے ایک ایسے مانگنے والے کو حراست میں لیا ہے جس نے بتایا کہ لڑکی والوں نے رشتہ دینے کیلئے بھکاری بننے کی شرط رکھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں پولیس کی جانب سے ایک ایسے بہروپیے کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے بعد از گرفتاری یہ بتایا ہے کہ لڑکی والے کہتے ہیں کہ پہلے بھکاری بنو پھر لڑکی کا رشتہ دیں گے۔
بھکاری نے دوران حراست یہ انکشاف کیا ہے کہ لڑکی والوں میں بھکاری کی اہمیت زیادہ ہے۔
لاہور پولیس نے بھکاری کو رینگتے ہوئے پکڑا ہے، جو نوسربازی کے ذریعے شہریوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔
اہلکاروں نے بتایا کہ بھکاری باٹا پور کے قریب شاہراہ سے پکڑا گیا، جو معذور بننے کا ڈرامہ کر کے شہریوں سے بھیک مانگتا تھا۔
ملزم بھکاری کیخلاف گداگری ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔