46
پولیس وردی میں ملبوس شخص بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر رقم نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
سرگودھا، سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس وردی میں ملبوس شخص بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر خطیر رقم نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 73 سالہ پینشنر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چھیننے والا شخص پولیس کی وردی پہنے ہوئے تھا، اور انہیں رقم نکلوانے کا علم 10 دن بعد ہوا۔
بزرگ شہری کے مطابق ملزم نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 21 ہزار روپے نکال لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔