جمعہ, 25 اپریل , 2025

پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع،کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کے الزام ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمات درج کرکے ایک کو گرفتار کر لیاگیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے خود احتسابی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن کے الزا م میں 2 ایس ایچ اوز کے خلاف ان ہی کے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ایک کو گرفتار کر لیاگیا۔

latest urdu news

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3 ملزمان سے 17 لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا، الزامات کی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او میاں سجاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیصل کامران کے مطابق دوسرے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter