جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے صوبائی حکومت کے چار محکموں میں مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں کنسلٹنٹ اوپتھلمولوجسٹ کی آسامیوں پر 6، کنسلٹنٹ ای این ٹی اسپیشلسٹ کی نشستوں پر 4، جبکہ کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ کے لیے 7 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

latest urdu news

اسی محکمے میں کنسلٹنٹ ٹی بی اینڈ چیسٹ اسپیشلسٹ کی پوسٹوں پر 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر بائیو کیمسٹری کی آسامیوں پر 18 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ 2 نشستیں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجری کے لیے 14 افراد کو منتخب کیا گیا، تاہم یہاں بھی 2 نشستیں پر نہ ہو سکیں۔

پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی ایک اسامی پر بھی امیدوار کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جب کہ کامیاب افراد کی فہرست کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter