رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زین قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہمارے ساتھ سلوک ”غزہ“ سے کم نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زین قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا جلسہ تاریخی اور پُرامن ہوگا، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ہمارا جلسہ پُرامن ہوگا، ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں۔
زین قریشی کا یہ کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹرین مارچ میں پیپلز پارٹی نے بھرپور تعاون کیا، سندھ میں ہم نے کوئی جلسہ ارینج نہیں کیا، امید کرتے ہیں سندھ حکومت ہم سے پنجاب حکومت کی طرح سلوک نہیں کرے گی۔
زین قریشی کا یہ کہنا ہے کہ ہم نے ملک کی تاریخ کے بڑے بڑے جلسے کیے ہیں، ناصر حسین شاہ کی تجویز دیرپا ہے، آئی پی پیز انڈر کیپسٹی چل رہی ہیں، اور انہیں پے منٹس کی جارہی ہیں۔
پروگرام میں موجود رہنما مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی کا یہ کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں یہ اپنا شوق پورا کریں، یہ بہانے کررہے ہیں کہ پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، اگر احتجاج واقعی پُرامن ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔