جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 22 سے 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے سیاسی و عمومی اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کے متعلق بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

نوجوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا یہ کہنا تھا کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا دہشتگردی سے دور رکھے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، آج وہ لوگ کہاں کھڑے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter