ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو 3 ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

latest urdu news

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اسکے بعد عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter