جمعہ, 25 اپریل , 2025

پشاور میں روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں یہ کہا ہے کہ شہر میں 125 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ہے، پہلے 120 گرام وزن کی روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔

latest urdu news

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین پرائس ریویو کمیٹی کی سفارش پرکیا گیا ہے، نئے نرخوں کا نفاذ ضلع پشاور میں فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

نان بائیوں کے مطابق آٹے کی 80 کلو گرام بوری 7 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے تک پہنچ چکی ہے، روٹی کے نئے نرخوں پر بھی ہمیں نقصان ہی ہوگا۔

دوسری جانب ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے بھی بڑا تحفہ دیدیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس پہنچنے پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔

گورنر پنجاب نے ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دیدیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter