جمعہ, 25 اپریل , 2025

پشاور میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پشاور، ورسک روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارسمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

ایس پی ارشد خان کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا تھا، پولیس موبائل کے گزرنے پر دھماکا ہوا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

ایس پی ورسک کا کہنا ہے کہ سڑک پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرولڈ دھماکے میں تقریباََ 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter