جمعہ, 25 اپریل , 2025

پشاور: سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور گارڈ زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

فائرنگ میں زخمی ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور گارڈ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

محسن نقوی کے مطابق لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، شرپسند عناصر نے فائرنگ کر کے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی، دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter