پسند کی شادی کرنیوالے شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنیوالے شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اسکے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر گلا دبا کر موت کی وادی میں بھیج دیا ہے۔
اسکے بعد خاتون کی لاش قانون کارروائی کے لیے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کی گئی، مقتولہ کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق خاتون کو اسکے شوہر نے گلا دبانے کے بعد قتل کیا۔
مقتولہ خاتون اور ملزم عرفان نے چند سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔
ملزم عرفان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ گھر سے اپنی بیٹی کی لاش اٹھالو۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عرفان صادق آباد کا رہائشی ہے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سےفرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔