پنجاب کابینہ کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لی گئیں ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ سازی، پتنگ بازی اور اسے ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دئیے گئے ہیں، پتنگ، تار، دھاتی ڈور، تندی اور مانجھے کی تیاری بھی جرم میں شمار ہونگے۔
پتنگ باز کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گے، پتنگ بازوں کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہو گی۔
پتنگ ساز اور اسکے ٹرانسپوٹرز کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔
پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ اور دوسری بار پکڑے جانے پر تقریباََ 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، پتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر1 لاکھ روپے کا جرمانہ ہو گا۔
دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کو میری کمزوری نہ سمجھیں۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ مذہبی جماعتیں ختم نبوت کے بچاؤ کے لیے اسلام آباد ریڈ زون میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ ہماری جماعت کو ختم نبوت کا انتہائی احترام ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق ترنول کا جلسہ ملتوی کیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادی کے چاہنے والے میرے اس فیصلے کو میری کمزوری نہ سمجھیں۔