جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے، چیف جسٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا یہ کہنا ہے کہ میری 2 ہفتوں بعد وطن واپسی ہوگی، پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا یہ کہنا تھا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، کہ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

latest urdu news

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال 3 ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، انگلینڈ کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، 2 ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

ثاقب نثار کا مزید یہ کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی۔

وزیر دفاع کی جانب سے اپنے بیان میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء کی بات مجھ سے تنہا نہیں کی تھی، بلکہ مجمع میں کی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter