جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان کے خدشات کے ازالے کے لیے افغانستان سے مذاکرات کیے جائیں گے، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خدشات دور کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک-افغان تعلقات پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے افغانستان کے ساتھ سفارتی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے صادق خان نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خدشات دور کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

ترجمان کے مطابق، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سمیت وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اسپتال کے ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران شہریوں نے مسائل پر احتجاج کیا، جس پر مریم نواز نے اسپتال کے میڈیسن اسٹور کا جائزہ لیا۔ ادویات دستیاب ہونے کے باوجود مریضوں کو نہ دیے جانے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter