85
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔
نیویارک، پاکستان کی جانب سے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا گیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔
منیراکرم نے کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایم 23 باغی گروپ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 13 امن فوجی جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق فوجیوں میں سے 9 کا جنوبی افریقی، 3 کا ملاوی اور 1 کا تعلق یوروگوائے سے تھا۔