جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی جارحیت نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

latest urdu news

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تشدد کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے اور غزہ سمیت مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر ہے۔

ڈیجیٹل لرننگ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، اور سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter