جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد کس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک اور بڑے انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے کوالیفائر میچز کی بھی میزبانی کرے گا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کوالیفائر میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے، اور اس ٹورنامنٹ کا آغاز رواں سال اپریل میں ہوگا۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے کوالیفائر میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جیتنے والی 8 ٹیمیں ویمنز چیمپئن شپ میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستان پہلے ہی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اس اہم ایونٹ کی تیاری کے لیے 27 روزہ تربیتی کیمپ فیصل آباد کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں منعقد کیا ہے، جو 2 فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں 31 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی نہ کرنے کے معاوضے کے طور پر آئی سی سی نے 2028 کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی پاکستان کو دے دیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter