جمعہ, 25 اپریل , 2025

نادرا کا 25ویں سالگرہ پر پاکستان کا پہلا "ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” متعارف کرانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل شناختی کارڈ (ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ) متعارف کروا دیا۔

اس حوالے سے نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغامات پیش کیے گئے۔

latest urdu news

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں نادرا کی شہریوں کو محفوظ اور قانونی شناخت فراہم کرنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی نادرا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی میٹریلائزڈ کارڈ، پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت کے سفر میں ایک انقلابی قدم ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ جلد ہی ایک جدید ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے لیے مربوط سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تقریب میں نادرا کے بانی چیئرمین زاہد احسان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، انہوں نے نادرا کی 25 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل شناخت کے شعبے میں مزید جدت اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس اور جدید شناختی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter