جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر” کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 2024 میں پاکستان نے دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے صرف 2024 میں 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے ہیں۔

latest urdu news

یہ رپورٹ اس بات پر بھی روشنی ڈالتی ہے کہ پاکستان کی سولر پینلز کی درآمدات اس لیے حیران کن ہیں کیونکہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری، قومی سطح کے پروگرام یا بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوا، بلکہ یہ صارفین کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سولر پینلز کی زیادہ تر طلب گھریلو صارفین، چھوٹے کاروباروں اور تجارتی اداروں کی طرف سے آئی ہے، جو مہنگی اور غیر مستحکم سرکاری بجلی کے مقابلے میں سستی اور قابل اعتماد توانائی کے حصول کے خواہش مند ہیں۔

ماہرین کے مطابق، 2024 میں پاکستان کی سولر پینلز کی درآمدات ملک بھر میں بجلی کی کل طلب کا تقریبا نصف حصہ بنتی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter