پاکستان ریلوے نے اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔
فارغ ہونے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک، نائب قاصد، ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازمین شامل ہیں۔
فارغ ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرک کی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر کسی نوٹس کے اچانک نوکری سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملازمین کا تعلق لاہور، راولپنڈی اور کراچی سے ہے، اور اکثر نے کئی سالوں سے پراکس میں خدمات انجام دی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں۔
ایک اور ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک عمران خان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔