قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
قومی کرکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے خواب ہوتا ہے، یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں، اسے بیان کرنا نہایت مشکل ہے۔
قومی کرکٹر وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک طرف میرے لیے اعزاز بھی ہے اور دوسری طرف یہ چیلنج بھی ہے کہ قوم مجھ سے جو امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے میں اس ذمہ داری کو ان کی توقعات کے مطابق نبھاؤں، میں یہ کوشش کروں گا کہ اس اعزاز اور پریشر میں توازن رکھ کر اسے اچھی طرح ہینڈل کر سکوں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ یہ قیادت کی ذمہ داری بہت بڑی ہے، وہ اس سے پہلے انڈر 19 اور ریجنل اور ڈومیسٹک میں بھی کپتانی کرچکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی، ماضی میں جتنے بھی کپتان آئے ہیں انہوں نے ان سے ہی سیکھا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کپتانی کی خواہش نہیں کی لیکن جب ذمہ داری آئی ہے تو اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی اور نچلی سطح پر کپتانی میں فرق ہے، کوشش کروں گا جو کچھ سیکھا ہے اسے اپلائی کروں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا ہے کہ ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، عمران خان کا فیصلہ سر آنکھوں پر، ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان ہیں، علاوہ ازیں ہم کسی کو نہیں مانتے۔