جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستانی مشنز کو بیرون ملک شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، سیکرٹری خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی مشنز کو بیرون ملک شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

حنا ربانی کھر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں آمنہ بلوچ نے بتایا کہ ملک کا بجٹ روپے میں ہوتا ہے جبکہ مشنز کے اخراجات ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں ہیں۔

latest urdu news

آمنہ بلوچ نے کہا کہ پہلے مشنز کا انحصار وزارت خارجہ پر کم تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ معاشی وسائل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کسی بھی حوالے سے ذکر نہیں کیا، ان کا مؤقف واضح تھا کہ وہ پاکستان کے داخلی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن معمولی امور پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آتی، حتیٰ کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورے پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی، جب کہ ایوان میں نہری منصوبے جیسے اہم مسئلے پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter