ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا گیا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

latest urdu news

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیاگیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ساتھ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیاگیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter