ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستانی شہری کا بغیر ویزا بھارت کا سفر، ممبئی ایئرپورٹ کے اہلکار حیران، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت نے بھارت کا ویزا لیے بغیر انڈیگو فلائٹ پر بھارت کے سفر کا تجربہ کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

کراچی: ایک پاکستانی کاروباری شخصیت نے بغیر ویزا بھارت کا سفر کرکے سب کو حیران کر دیا، جس پر ممبئی ایئرپورٹ کے اہلکار بھی دنگ رہ گئے۔ وقاص حسن نے اپنے اس انوکھے تجربے کی ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

latest urdu news

وقاص حسن، جو سنگاپور سے سعودی عرب جا رہے تھے، نے اپنی فلائٹ کے لیے انڈین ایئرلائن انڈیگو کو چنا، جس میں ممبئی میں چھ گھنٹے کا لی اوور شامل تھا۔ حیران کن طور پر، وہ بھارتی ویزا لیے بغیر ممبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے، کیونکہ کنیکٹنگ فلائٹس میں پاکستانی شہریوں کو مخصوص شرائط کے تحت بھارت میں ٹرانزٹ کی اجازت ہوتی ہے، بشرطیکہ وہ ایئرپورٹ سے باہر نہ نکلیں۔

وقاص نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا، "یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، ممبئی ایئرپورٹ پر حکام بھی حیران رہ گئے جب میں نے پاکستانی پاسپورٹ دیا، کیونکہ زیادہ پاکستانی ایسا نہیں کرتے۔”

وقاص حسن نے ایئرپورٹ لاؤنج میں وقت گزارا، کچھ خریداری کی، اور بھارت کے مشہور وڈا پاؤ ناشتے کا مزہ بھی لیا۔ ان کا کہنا تھا، "یہ ایک مزیدار احساس تھا، اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہم پاکستانی بھارت کے ذریعے ٹرانزٹ کر سکتے ہیں!”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WAQAS HASSAN (@waqashassn)

ان کی ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا، "پاکستانی اور بھارتی شہریوں کو ایک دوسرے کے ملک جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی سطح پر تعلقات بہتر کرنے چاہئیں۔”

جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا، "ایسے ملک کے ایئرپورٹ پر وقت گزارنے میں کیا خوشی، جہاں آپ کو باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں؟”

وقاص حسن کی یہ ویڈیو ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفر اور ویزا پالیسی پر نئی بحث چھیڑ چکی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter